لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مرغی کا گوشت فی کلو 8 روپے کم ہو کر 482 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 اسی دوران زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی آئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 319 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 333 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی فی درجن قیمت 347 روپے تک پہنچ گئی ہے۔