برائلر مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

برائلر مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

لاہور میں غریب طبقے کے لیے برائلر مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ قیمتیں سرکاری نرخنامے سے بڑھ کر بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 461 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 470 سے 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ برائلر فارم ریٹ 290 روپے فی کلو، ہول سیل 304 روپے اور پرچون 318 روپے بتایا جا رہا ہے، مگر ان نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔دوسری جانب مٹن کی قیمت 2600 روپے فی کلو جبکہ بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عام آدمی بھی بنیادی غذائی اشیاء خریدنے کے قابل ہو سکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو پروٹین کی بنیادی ضرورت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو جائے گی۔