لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک: شہر میں برائلر گوشت کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگیں، 7 روپے اضافے کے بعد برائلر گوشت 446 روپے فی کلوگرام ہو گیا۔

شہریوں کے مطابق گران فروشوں نے سرکاری نرخنامے کو ہوا میں اڑا دیا اور بعض علاقوں میں برائلر گوشت 460 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق فارم ریٹ 280 روپے، تھوک ریٹ 294 روپے اور پرچون ریٹ 308 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی 320 روپے فی درجن تک جا پہنچی ہے، جس سے شہریوں کے گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔