برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی کلو قیمت 475 روپے تک پہنچ گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی آئی، جس سے تھوک قیمت 314 روپے اور پرچون قیمت 328 روپے ہو گئی۔ تاہم، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، اور فی درجن قیمت 348 روپے ہو گئی۔