راوی روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

راوی روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار

لاہور: راوی روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم آخرکار قانون کے شکنجے میں آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شان کو ڈیفنس کے قریب گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم شان کی جانب سے راوی روڈ پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔گرفتاری کے دوران ملزم نے شلوار کے نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران پستول اچانک چل گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے زخمی حالت میں ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کی ویڈیوز کے فارنزک تجزیے اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔