لاہور میں فوڈ اسٹریٹ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے 2 اوباش پولیس کی حراست میں

لاہور میں فوڈ اسٹریٹ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے 2 اوباش پولیس کی حراست میں

ٹبی سٹی پولیس نے فیملی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ آنے والی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کر لیا۔

 ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو تنگ کیا، نازیبا اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر ٹبی سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد عالیان اور عمر کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنا ایک ریڈ لائن ہے، اس طرح کے اوباشوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا تاکہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔