ڈیفنس بی: غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ڈیفنس بی: غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

لاہور کے ڈیفنس بی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی فلپائنی خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کی اطلاع فوری طور پر موصول ہوئی، جس پر ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد بلال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور چند گھنٹوں میں ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر Ihekandu Ikechi Simon کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی کینٹ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری ممکن بنائی۔کامیاب کارروائی پر ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او اور ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔