مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے‘ چوہدری عابد شیر علی

 کارکن ہی پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ہیں، تاجروں کو سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں
 تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے :سابق وفاقی وزیر 
فیصل آباد (آئی این پی ) کارکنان پارٹی کے اثاثہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ ساتھیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ کارکن ہی عوامی خدمت کا مشن لے کر پارٹی کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی نے بوہڑچوک ناظم آباد میں کارکنوں‘ تاجروں‘ معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے صدر رانا عبداﷲ‘ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم‘ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان‘ چیئرمین میاں ابوبکر‘ نائب صدر شہباز ملنگ‘ سینئر مسلم لیگی رہنما حاجی جاوید رحمانی‘ کرامت بٹ‘ عالمی بین المذاہب امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ماجد لطیف‘ سینئر نائب صدر عامر شہزاد‘ واصف علی‘ عبدالرحمان رجوکہ‘ کرامت بٹ‘ میاں احمد‘ آرائیں اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین حاجی فیصل سعید سمیت اہلیان علاقہ بھی موجود تھے۔ چوہدری عابد شیر علی نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ حکومت تاجروں کو سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے