فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہمائو سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ہر ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی اور انشاء اللہ میاں نواز شریف کے شیرہی کامیاب ہونگے فیصل آباد پی پی 115 میں ضمنی میں میاں محمد نواز شریف کے شیر سابق ایم پی اے میاں طاہرجمیل ہی یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں،موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت آپ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمارے شہر فیصل آباد پر مہربان ہیں‘ الیکٹرو بسیں فیصل آباد کی سڑکوں پر رواں دواں ہو چکی ہیں جس میں بزرگ‘ سٹوڈنٹس اور خواتین مفت محفوظ اور آرام دہ سفر کر سکیں گی