مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے

عابد شیر علی بطور سینیٹر  عوامی خدمت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے‘وزیراعظم کی مبارکباد
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر قائد میاں محمد نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔تحریک انصاف کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی ۔دو امیدواروں احسن افضل اور عبدالجبار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ سینیٹرعرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابدشیر علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔