اسلام آباد،مظفرآباد (بیورو رپورٹ،خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔تقریب میں اہلخانہ، سیاسی رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ، اہم شخصیات، قریبی دوستوں سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔شرکا نے عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔عابد شیر علی وزیر مملکت کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وہ 16 جنوری 2026 کو سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں۔عابد شیر علی کا یہ دوسرا نکاح ہے۔ ان کی پہلی اہلیہ 5 جولائی 2021 کو فیصل آباد میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔