ہمارا خیال تھا کہ بانی کی 85فیصد آنکھ ضائع ہو گئی لیکن آنکھ ضائع نہیں ہوئی
سڑکیں بند کرنے سے کچھ نہیں ہو گا بند کرنا ہے تو اسلام آباد بند کریں، دھرنے دیں
اسلام آباد(آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان دائیں آنکھ سے آخری لائن نہیں پڑھ سکتے، اس عمر میں ہم بھی آخری لائن نہیں پڑھ سکتے، یہ کوئی سنجیدہ یا سنگین صورتحال نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ عمران خان کی 85فیصد آنکھ ضائع ہو گئی ہے لیکن آنکھ ضائع نہیں ہوئی انہیں ایک انجیکشن لگ چکا ہے اور دوسرا انجیکشن انہیں 25 کو لگے گا اس سے بلڈ کا کلاٹ ختم ہو گیا ہے۔راستوں کی بندش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو حکومت دی ہے تو انہوں نے سڑکیں کیوں بند کیں؟ کے پی میں پل اور سڑکیں بند کرنے سے کچھ نہیں ہو گا بند کرنا ہے تو اسلام آباد بند کریں، اسلام آباد میں دھرنے دیں۔