وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔
اس دورے کے دوران وہ 30 سے زائد اجلاسوں میں شرکت کریں گی جہاں وہ پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دیں گی۔ مریم نواز اجلاس کے شرکاء کو شفاف اور بہتر پنجاب کے حوالے سے آگاہ کریں گی، جس میں ای- موبیلٹی کے منصوبوں، کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ اور دیگر اہم موضوعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ پنجاب دورانِ دورہ اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ یہ دورہ پنجاب کی ترقی اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔