پولیس کی بروقت کارروائی ،قصور سے لاہور منشیات کی ترسیل ناکام

لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی صوئے اصل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع قصور سے لاہور منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ ملزم سلطان کو پرس رام اسٹاپ سے گرفتار کیا، جو آن لائن آرڈر پر منشیات سپلائی کرنے آیا تھاپولیس کے مطابق ملزم اسٹاپ پر خریدار کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران چوکی صوئے اصل کی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے چوکی انچارج اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔