منشیات کی ترسیل ناکام: ملزم رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

ملزم جاوید مسیح کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 80 لیٹر سے زائد امپورٹڈ شراب برآمد کر لی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ رانا قادر نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں ملزم جاوید مسیح کو گرفتار کرلیا۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزم جاوید مسیح کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 80 لیٹر سے زائد امپورٹڈ شراب برآمد کر لی گئی۔ ملزم کا لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروشی کا اعتراف کیاملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیا۔