لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پورپولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 2 منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتاری کے دوران تصادم کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہو گئے ترجمان کے مطابق باٹا پور پولیس نے ڈیال گاؤں میں2 منشیات فروش ملزمان شعیب اور فہد منشیات سمیت گرفتار کیے ہیں جبکہ دوران گرفتاری ملزمان نے مزاحمت کی جسکے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 6 کلو 240 گرام آئس اور1کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میںملزمان شعیب، فہد، سبطین، عامر، گلفام وغیرہ کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے