عمران، شفیق اور نعیم سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد،یعہ آن لائن سپلائی دینے کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر 03 منشیات فروش ڈیلرز گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 03 منشیات فروشوں عمران، شفیق اور نعیم کو منشیات کی ڈیلوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، کر کے ان سے 08 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے بزریعہ آن لائن مختلف علاقوں میں لوکیشن پر منشیات کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے