مانچسٹر (آئی این پی) برطانیہ میں گریٹر مانچسٹر پولیس نے مانچسٹر ایئرپورٹ پر تقریبا 20 لاکھ پانڈ مالیت کا سونا اور زیورات ضبط کرلیے، یہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی سونا ضبطی قرار دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے 30 اکتوبر کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس سے 7 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں جس کی مالیت تقریبا 7 لاکھ پانڈ بتائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد دو مشتبہ افراد، جن کی عمریں 49 اور 45 سال ہیں، کی نشاندہی کی گئی، دونوں افراد کو پیر کی شب برطانیہ واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان اب بھی حراست میں ہیں جبکہ منی لانڈرنگ کے شبہ میں تحقیقات جاری ہیں