برطانیہ:20کروڑ پائونڈ منی لانڈرنگ کیس، 4 افراد کو قید

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں 20کروڑ پائونڈ منی لانڈرنگ کیس میں 4 افراد کو قید کی سزا سنا دی گئی ۔ جرم ثابت ہونے پر گریگوری فرینکل کو 11 سال 8 ماہ، ارجن ببر کو 11 سال، ڈینئل رائوسن کو 10 سال 10 ماہ اور ہارون رشید کو 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے رقم کے ذرائع چھپائے، رقم سے سونا خریدا اور خلیجی ممالک بھیجا۔