منشیات کے پیسوں سے منی لانڈرنگ کرکے جائیدادیں بنانے کے الزام میں رمشا اور ماریا کی عبوری ضمانت خارج

لاہور (آئی  این پی  )لاہور ہائیکورٹ میں منشیات کے پیسوں سے منی لانڈرنگ کرکے جائیدادیں بنانے کے الزام میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ رمشا اور ماریا کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔اے این ایف کی جانب سے ایڈووکیٹ یاسر صدیقی نے دلائل دئیے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ 19 فروری 2026 کو منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا۔ مقف کے مطابق ماریا کے علاوہ دیگر 3 افراد پر بھی مقدمات درج ہیں