اسلام آباد مری ایکسپریس وے منصوبہ تکمیل کے حتمی مرحلے میں داخل،جلد افتتاح
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلیے بہتر سفری سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد مری ایکسپریس وے منصوبہ تکمیل کے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، وزیراعظم جلد افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے کا دورہ کیا، جہاں تعمیراتی کاموں میں مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کہا یہ منصوبہ عالمی معیار کے انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کے عزم کاعکاس ہے