چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی محمد آصف کو تیسری عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی محمد آصف کو تیسری عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کیوئسٹ محمد آصف کو تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ محمد آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی اور ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کا تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننا پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور یہ کامیابی ملک کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔محسن نقوی نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد آصف مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید بلند کریں گے۔