پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تمیم اقبال کو بی سی بی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی تمیم اقبال کو بی سی بی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی نے سابق بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی قیادت سنبھالنا کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال کی قیادت میں بنگلادیش میں کرکٹ مزید مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈھاکا میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے اور انہیں چار سالہ مدت کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی قیادت سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل تمیم اقبال دو ماہ تک عبوری (ایڈہاک) کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے انتظامی معاملات کی نگرانی کی تھی۔کرکٹ حلقوں کے مطابق تمیم اقبال کی بطور صدر تقرری سے بنگلادیشی کرکٹ کے انتظامی ڈھانچے میں استحکام آنے اور کھیل کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔