سبزہ زار میں 55 پلاٹوں سے تجاوزات مسمار ،گلبرگ، فیصل ٹا ئون، نیو گارڈن ٹا ئون میں 29 املاک سیل
لاہور (کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے نے کمرشل فیس نادہندہ ہونے پر 92 املاک سیل کر دیں۔سبزہ زار میں 55 پلاٹوں سے تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹا ئون، نیو گارڈن ٹا ئون میں 29، شاہ جمال، شادمان، نیو مسلم ٹا ئون 25،سبزہ زار میں 38املاک سربمہر کر دیں۔ دوسری جانب سبزہ زار سکیم میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ پلاٹ نمبر390سی ون بلاک اے ، پلاٹ نمبر 52 تا 59،پلاٹ نمبر61 تا 70،پلاٹ نمبر101 تا 103 ،پلاٹ نمبر107 تا 117 بلاک ایچ ون سے بھی تجاوزات ختم کی گئیں۔