گھر میں قائم سلاٹر ہا ئوس پر چھاپہ، مضر صحت گوشت بر آمد

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)محکمہ لائیو سٹاک اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کا رروائی ،محلہ جھجھرانولا کے ایک گھر میں غیر قانونی چلنے والا سلاٹر ہا ئوس پکڑ کے بڑی مقدار میں مضر صحت گوشت بر آمد کرکے قصاب شکیل کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔موقع سے فرارقصاب شکیل کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مضر صحت گوشت ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔