آتشبازی کا سامان آن لائن فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا،ملزمان آن لائن آرڈر لیکر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے آتش بازی کا سامان پہنچاتے تھے۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر آتش بازی کے سامان سمیت گرفتار کیاگیا۔ملزمان شیخ نوید ،علی رضا اور محمد کاشف پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کی ترسیل کرتا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔