بستی ملوک والی میں والدین کی اکلوتی بیٹی حریم فاطمہ کاکھیل کے دوران ہاتھ تاروں سے چھوگیا
حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)حجرہ شاہ مقیم کے علاقے بستی ملوک والی میں 7 سالہ بچی چھت پر کھیلتیبجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے پرجاں بحق ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حریم فاطمہ نے کھیل کے دوران تاروں کو چھوا، اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ متوفیہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انکے گھر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو ہماری درخواست پر لیسکو نے پہلے ہٹا دیا تھا بعد ازاں ایک پٹرول پمپ کو بجلی فراہمی کیلئے ملی بھگت سے دوبارہ ہماریگھر کے اوپر سے تاریں گزار دی گئیں۔ بچی تین فٹ دور تھی کہ ہائی وولٹیج تاروں نے اسے کھینچ لیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین نے ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حریم فاطمہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ حافظ اطہر رشید نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔