کنگنا رناوت نے ایک لاکھ روپے کے بجلی کے بل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کنگنا رناوت نے ایک لاکھ روپے کے بجلی کے بل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سیاسی رہنما کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے منالی کے گھر کے ایک لاکھ روپے کے بجلی کے بل پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے ریاست ہماچل پردیش کے شہر منڈی میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان کے گھر کا یہ بل ایک لاکھ روپے آیا ہے، حالانکہ وہ اس گھر میں رہائش پذیر نہیں ہیں۔کنگنا نے مزید کہا کہ بجلی کا اتنا بھاری بل دیکھ کر انہیں شرمندگی محسوس ہوئی کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے اور حکومت کی طرف سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

وہ ریاستی حکومت کے اس رویے پر ناراض تھیں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی ریاست کو ان " بھیڑیوں " سے آزاد کرائیں جو اس کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔کنگنا نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست ہماچل پردیش کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے ہمیں ان مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا، اور حکومت کی جانب سے اس طرح کی زیادتیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بیان ایک بار پھر عوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا اور ان کے پیروکاروں نے اس پر مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں۔