وزیراعظم کے سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دیدی ۔راجہ نعیم اختر وزارت قانون و انصاف میں بطور سینئر ٹیکنکل ایڈوائزر تعینات ہیں۔راجہ نعیم اختر کو سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کا اضافی  چارج تفویض کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔