آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع والا سلسلہ ختم کردیا:خواجہ آصف

 حکومت ترامیم پر ایوان میں بحث کرنا چاہتی تھی لیکن پی ٹی آئی نے دلچسپی نہیں دکھائی:انٹرویو 

 اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  آرمی ایکٹ میں ترمیم کرکے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع والے سلسلے کو ختم کرکے باقاعدہ عہدے کی مدت مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت ترامیم پر ایوان میں بحث کرنا چاہتی تھی اور اس کے لیے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو بات کرنے کی دعوت بھی دی لیکن پی ٹی آئی نے دلچسپی نہیں دکھائی۔ وائس آف امریکا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا  آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں 60 سالہ توسیع کی روایت کو ختم کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی بھی مدت مقرر کی گئی ۔  دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کی مدت بھی 5 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدت متعین کرنے سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے وقت ہونے والی قیاس آرائیاں ختم ہو جائیں گی اور اس سے خاص کر میڈیا اور عمومی طور پر بھی قیاس آرائیوں کا سلسلہ بند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے عہدے کی مدت تعیناتی کی تاریخ سے ہوگی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے 5 سال ہوگئی ہے جب کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اب 2027 تک فوج کے سربراہ رہیں گے