اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویزمسترد کر دی ہیں:لبنانی وزیراعظم

بیروت(آئی این پی)لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کر دی ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق نجیب میقاتی نے بین الاقوامی برادری پر اسرائیل کو روکنے میں ناکامی پر تنقید کی۔میقاتی نے کہا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام تجاویز مسترد کر دیں، جنگی جرائم میں اضافہ کیا یہاں تک کہ تاریخی مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔