اسرائیل، امریکہ اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے مسودے کا تبادلہ ہواہے:اسرائیلی اخبار
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی حزب اللہ گروپ کو شکست دیدی ہے اور اس کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کوہلاک کرنا اس کامیابی کی "نتیجہ" ہے۔کاٹز نے وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ "اب یہ ہمارا فرض ہے کہ اس فتح کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے دبا جاری رکھیں"۔قبل ازیں اسرائیلی اخبار نے کہا ہے اسرائیل، امریکہ اور لبنان نے جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے مسودوں کا تبادلہ کیا۔