بیروت (آئی این پی ) اسرائیلی افواج نے بدھ کو جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطا بق یہ حملے اس بات کے باوجود کیے گئے کہ مشرقِ وسطی میں جنگ بندی کے معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔لبنان کی قومی خبر ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ان حملوں میں نبطیہ سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے ڈرونز کے ذریعے زہرانی کے علاقے میں واقع شہر انصاریہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔