بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی صدر جوزوف عون نے کہا ہے لبنان کے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایران معاملے سے الگ ہیں۔لبنانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری درخواست پر امریکی صدر کی مداخلت سے جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی، جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ سے رابطے جاری ہیں۔جوزف عون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت کی قیادت سابق سفیر سائمن کرم کریں گے، سائمن کرم امریکا میں لبنان کے سفیر رہ چکے ہیں۔