زرعی اہداف کیلئے بزنس پلان تیار کرنے کی ضرورت ہے: احسن اقبال

 پٹرول کی قیمتوں اور کرایوں کا موازنہ پیش  کیا جائے:وفاقی وزیر کی اجلاس میں چیف شماریات کو ہدایت
    اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال  نے  ہے  زرعی اہداف کے حصول کیلئے بزنس پلان کی پیشگی تیاری کی ضرورت ہے۔  احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی ادارہ شماریات، وزارت منصوبہ بندی اور مائیکرو اکنامک حکام نے شرکت کی۔دوران اجلاس چیف شماریات نعیم از ظفر نے ضروری اشیا کی قیمتوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور مرغی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی کی قیمت عالمی منڈی میں کمی کے بعد کم ہوئی، دالیں، آلو، چاول اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔چیف شماریات نعیم از ظفر نے کہا کہ پام آئل کی قیمت میں عالمی منڈی کے رجحان کے باعث اضافہ ہوا ہے۔اجلاس میں احسن اقبال نے صوبائی مارکیٹ کمیٹیوں کو طلب و رسد کو وقت سے پہلے مانیٹر کرنے پر زور دیا، وفاقی وزیر کی پیٹرول کی قیمتوں اور کرایوں کا موازنہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ادارہ شماریات کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے بروقت اقدامات ضروری ہیں