برآمدات 60 ارب ڈالر کرنے کیلئے پلان تیار کیا جائے:احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے  آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیل کے مطابق احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات میں اضافے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس  فائیو ای فریم ورک کے پہلے ای ایکسپورٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے  آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کیلیے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کے حکام کو ہدایت کی کہ مقامی پیداوار عالمی مارکیٹ کے رحجان کا جائزہ لیاجائے اور ایک جامع ڈیٹا مرتب کیا جائے کیونکہ جب تک ہمارے پاس درست اور واضح ڈیٹا نہیں ہوگا ہم اپنے وسائل کو ضائع کرتے رہیں گے