زرعی زمینوں کا کمرشل استعمال جاری رہا تو آئندہ نسلوں کو خوراک نہیں ملے گی:احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خبردار کیا ہے  ملک میں زرعی زمینوں کو تیزی سے رہائشی سوسائٹیز میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  زرعی زمین کے تحفظ سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت  کرتے ہوے کیا ۔ اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام، سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ   اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والی نسلوں کو خوراک میسر نہیں آئے گی۔ ہمیں فوری طور پر زرعی زمینوں کے تحفظ کے لیے  جامع قانون سازی اور نیشنل فریم ورک کی ضرورت ہے۔   انہوں  نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ گزشتہ 20 برسوں میں زرعی زمینوں کے رہائشی سکیموں میں تبدیل ہونے سے متعلق مکمل ڈیٹا جمع کریں۔