مشکل حالات کے باوجود معیشت اپنی صحیح سمت میں گامزن ہے:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

مشکل حالات کے باوجود معیشت اپنی صحیح سمت میں گامزن ہے:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسی میں اس وقت بنیادی توجہ کرنٹ اکاؤنٹ کے استحکام پر ہے اور ملک کی معیشت کو درست سمت میں لے جانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں نجی شعبے کی شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ قیادت کی سطح پر سفارتی کوششیں، مالی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی استحکام کو بھی مرکزی اہمیت دی جا رہی ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق عالمی اداروں کے تعاون سے پاکستان کے مالیاتی نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ توانائی کے شعبے میں سول، ونڈ اور ہائیڈرو ذرائع سے پیداوار بڑھانے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس میں کیپیٹل مارکیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔خطاب میں انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ عالمی سطح پر کشیدگی، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان تنازع، جلد ختم ہو جائے تاکہ عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔