چھٹی جماعت کا طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے حیدرآباد مضافاتی علاقہ شکر پلی میں کم عمر طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرانا شہر کے شاہ علی بنڈہ میں واقع ایک ہائی سکول کے 60طلبہ اور اساتذہ، وائلڈ وائرس ریزارٹ آئے ہوئے تھے کہ اس دوران چھٹی جماعت میں زیر تعلیم 11سالہ فیضان انصاری حادثاتی طور پر سوئمنگ پول میں گر کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بچے کو ہسپتال منتقل کیا مگر راستے میں ہی میں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق سکول انتظامیہ اور وائلڈ وائرس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔