ڈسٹرکٹ جیل اٹک ، جدید برقی شٹل سروس کا باقاعدہ افتتاح

لاہور(کرائم رپورٹر)حکومتِ پنجاب کے جیل اصلاحات پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ملاقات کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے جدید برقی شٹل سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیایہ اقدام ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لایا گیا، جبکہ منصوبہ پنجاب پریزنز فا ئونڈیشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہیبرقی شٹل سروس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر اٹک عارف محمود قریشی نے کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سروس کا مقصد ملاقاتیوں، بالخصوص بزرگ شہریوں، خواتین، خصوصی افراد اور دور دراز علاقوں سے آنے والے افراد کو جیل کے مرکزی دروازے سے ملاقات شیڈ تک محفوظ، آرام دہ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔حکام کے مطابق اس منصوبے سے ملاقات کے لیے آنے والے شہریوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور انہیں بہتر سہولیات میسر ہوں گی، جو حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدامات اور جیل اصلاحات کے ویڑن کا حصہ ہیاس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف نے ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتیوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا یہ اقدام جیل اصلاحات کے عملی نفاذ کی ایک اہم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس سے روزانہ جیل آنے والے سینکڑوں شہری، خصوصاً بزرگ افراد، خواتین اور خصوصی افراد مستفید ہوں گے