بشریٰ بی بی سے ملاقات کا کیس ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آج طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سے بھی جواب طلب ، نوٹس جاری 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآج عدالت میں طلب کر لیا ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کا تحریری آرڈر جاری کیا، جس میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی فوری اور ہفتے میں ایک ملاقات کی ہدایت کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،بشریٰ بی بی سے ذاتی معالج کی ملاقات اور کپڑوں و دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔