راولپنڈی(آ ئی این پی )اکتوبر 2024 سے لاپتا شہری کے اڈیالہ جیل میں موجودگی کی اطلاعات پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ راولپنڈی میں شہری کے مبینہ لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جو کہ جسٹس طارق محمد باجوہ کے روبرو ہوئی۔ لاپتا شہری نور السلام کے بھائی محمد طارق عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے میرے بھائی کو 16 اکتوبر 2024 کو راجہ بازار سے اغوا کیا، میرے بھائی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اغوا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔