پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی بانی سے ملاقات کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو20روز میں فیصلے کی ہدایت

 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عاقب اللہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 20 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے عاقب اللہ کی بانی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔