ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چین کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اہم سفارتی مذاکرات کریں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ اپنے اس دورے کے دوران وانگ یی سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، عالمی سیاسی پیش رفت اور ایران و چین کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اس دورے کو موجودہ علاقائی تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان کشیدگی، خلیجی خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور توانائی کی عالمی منڈی پر اس کے اثرات مسلسل زیر بحث ہیں۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ عباس عراقچی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی سیاسی قیادت، خصوصاً سابق صدر صدرٹرمپ کے آئندہ ممکنہ دورہ چین سے قبل عالمی سفارتی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور چین کے درمیان یہ ملاقاتیں نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش ہیں بلکہ خطے میں بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں سفارتی توازن قائم رکھنے کی ایک اہم کوشش بھی سمجھی جا رہی ہیں۔