ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اس بات کا امتحان ہے کہ آیا بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین مغربی ایشیاء اور عالمی سطح پر انصاف کا بنیادی سوال ہے اور یہ خطے کا اسٹریٹجک و اخلاقی قطبِ نما ہے۔ عباس عراقچی نے عالمی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ادارے واقعی کمزوروں کے تحفظ کے لیے موجود ہیں یا طاقتور ممالک کے مفادات کو جواز فراہم کرتے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ محض جنگ یا دو برابر فریقوں کے درمیان تنازع نہیں، بلکہ شہری زندگی کو بڑے پیمانے پر جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے، جو نسل کشی کے مترادف ہے۔