جاپانی وزیرِ خارجہ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

جاپانی وزیرِ خارجہ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جاپانی وزیرِ خارجہ 25 دسمبر کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ملاقات چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سے متوقع ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ مشترکہ مفادات کو فروغ دینے اور مستحکم تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔اس کے علاوہ چینی وزارت نے جاپانی سمندری مصنوعات کی درآمد پر عائد پابندی سے متعلق کہا ہے کہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی مصنوعات کی درآمدات بین الاقوامی نگرانی کے تحت بحال کی جائیں گی۔