واشنگٹن (آئی این پی ) وائٹ ہاس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر گھات لگا کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لکنوال 2021 میں آپریشن الائیس ویلکم کے تحت امریکا منتقل ہوا تھا جو طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغان شہریوں کی بڑی تعداد کے انخلا کا پروگرام تھا۔رحمان اللہ لکنوال 10 سال تک قندھار میں افغان سپیشل فورسز کے ساتھ تعینات رہا اور بعض امریکی اداروں بشمول سی آئی اے کے ساتھ بھی کام کرچکا ہے