لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں شہری کو 24 سال سے پلاٹ کا قبضہ نہ ملنے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی، عدالت نے تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے افضل بٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی ایونیو سکیم لاہور میں 2002 میں پلاٹ خریدا تھا، ترقیاتی کاموں سمیت تمام واجبات ادا کر دئیے ۔ ایل ڈے اے نے 24 سال گزرنے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا۔