حتمی منظوری کے مرحلے کی طرف بڑھنے سے پہلے ان شرائط پر عملدرآمد لازمی قرار
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پی ٹی سی ایل گروپ کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے مشروط منظوری دے دی ہے، جس سے انضمام اور حصول کے طویل عرصے سے زیر التواء عمل میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پرو پاکستانی کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے عائد کردہ شرائط کے حوالے سے پی ٹی سی ایل نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں قبول کرلیا ہے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے ڈیل کی منظوری کے ساتھ تقریباً 30 سے ??40 شرائط منسلک کی ہیں، جن میں ریگولیٹری، مالیاتی، ساختی، اور تعمیل کی ضروریات شامل ہیں، ٹرانزیکشن کے حتمی منظوری کے مرحلے کی طرف بڑھنے سے پہلے ان شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے