ٹرمپ کی عدالت میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت ‘پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کیا جائیگا:عدالت کافیصلہ
غیر مشروط رہائی اعلیٰ ترین عہدے پر فائز شخص کیلئے واحد قانونی سزا ہے‘، صدارتی اختیارات جیوری کے فیصلے کو نہیں مٹاسکتے:جج مرچن
میں بے قصور ہوں‘کچھ غلط نہیں کیا‘یہ سب کچھ سیاسی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا: ٹرمپ کا عدالت میں بیان
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہش منی کیس میںنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر مشروط رہائی مل گئی۔عدالت نے کیس کافیصلہ سنادیا‘ٹرمپ نے عدالت میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔نیو یارک کی عدالت کے جج جوآن مرچن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر مشروط ڈسچارج کر دیا۔ عدالت کی جانب سے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی جرمانے یا جیل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔جج مرچن کا کہنا ہے غیر مشروط رہائی اعلیٰ ترین عہدے پر فائز شخص کیلئے واحد قانونی سزا ہے۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ جج نے ہش منی کیس کو غیر معمولی مقدمہ قرار دیا۔جج مرچن نے کہا عدالت کو پہلے کبھی ایسے منفرد حالات کے سامنا نہیں کرنا پڑا، صدارتی اختیارات جیوری کے فیصلے کو نہیں مٹاسکتے۔ڈونلڈ ٹرمپ میں عدالت میں بیان میں کہامیں بے قصور ہوں‘کچھ غلط نہیں کیا‘یہ سب کچھ سیاسی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا‘